زرمبادلہ ذخائر کی مضبوطی کے لیے اسٹیٹ بینک متحرک؛ 20 ماہ میں انٹربینک سے 13 ارب ڈالر سے زائد کی خریداری
Web Desk
28 April 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق، جون 2024 سے جنوری 2026 تک کے 20 ماہ کے دوران مارکیٹ سے مجموعی طور پر 13.1 ارب ڈالر خریدے گئے، جس میں سے صرف رواں سال جنوری میں 72 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خریداری کی گئی۔ دستاویزات کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) میں اب تک 4.87 ارب ڈالر خریدے جا چکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، جنوری 2026 کے اختتام پر ذخائر 16.2 ارب ڈالر تھے جو حالیہ بیرونی ادائیگیوں کے باعث 24 اپریل تک 15.8 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ تاہم، مرکزی بینک نے تخمینہ لگایا ہے کہ مسلسل خریداری اور مستحکم پالیسیوں کے نتیجے میں جون 2026 تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر تاریخی سائبر حملہ، ہیکرز نے اربوں ڈالر کی کرنسی چرا لی
30 October 2026
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
29 October 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
29 October 2026
مقامی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں کا استحکام اولین ترجیح ہے: اسحاق ڈار
29 October 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم، چاندی سستی ہوگئی
29 October 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے توانائی اور خوراک مزید مہنگی ہونے کا خدشہ
29 October 2026
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026