LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف

صنعتی شعبے کو 24 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی معطل

Web Desk

11 April 2026

سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے سسٹم میں گیس کی قلت کے پیشِ نظر صنعتی شعبے کو گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، یہ فیصلہ گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور لائن پیک (Line Pack) کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس بندش کا اطلاق تمام صنعتی صارفین بشمول کیپٹو پاور پلانٹس پر ہوگا، تاکہ گھریلو صارفین کو گیس کے پریشر میں درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے اور سسٹم کو مستحکم رکھا جا سکے۔

شیڈول کے مطابق، گیس کی فراہمی اتوار 12 اپریل 2026 صبح 8:00 بجے سے معطل ہوگی اور پیر 13 اپریل 2026 صبح 8:00 بجے تک بند رہے گی۔ سوئی سدرن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو گیس کے بہتر پریشر کی فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور سسٹم میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔ تاہم، صنعت کاروں کی جانب سے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ ایک دن کی بندش سے پیداواری عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔