1609 کا اسپینش نایاب سونا سکہ یورپ کا سب سے مہنگا سکہ بن گیا
Web Desk
25 November 2025
سوئٹزرلینڈ: سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ نیلامی میں 1609 میں اسپین کے بادشاہ فلپ سوم کے دور کا نایاب سونے کا سکہ یورپ کی تاریخ کا سب سے مہنگا سکہ بن گیا۔
یہ منفرد سکہ 2,817,500 سوئس فرانکس (تقریباً 3.49 ملین ڈالر) میں فروخت ہوا، جبکہ ابتدائی بولی 2 ملین سوئس فرانکس رکھی گئی تھی۔ یہ سکہ جسے سنٹن (Centen) یا 100 ایسکودوز کہا جاتا تھا، اسپین کے شہر سیگوویا میں تیار ہوا اور اسے امریکہ سے آنے والے اسپینش سونے سے بنایا گیا۔
نیلامی ہاؤس کے مطابق یہ سکہ محض کرنسی نہیں بلکہ شاہی طاقت اور دولت کا مظہر تھا۔ آرگنائزر الین بیرون نے بتایا کہ یہ جدید یورپی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سکہ ہے، جس کی قیمت اُس دور میں کئی سالوں کی تنخواہ کے برابر تھی۔
یہ سکہ صدیوں تک لاپتہ رہا اور تقریباً 1950 کے لگ بھگ امریکا میں منظرِ عام پر آیا، جہاں ایک نیویارک کلیکٹر نے اسے خریدا، بعد ازاں یہ ایک اسپینش خریدار کو فروخت ہوا۔
الین بیرون کے مطابق یہ حقیقت میں شاہی تحفہ تھا، اور بادشاہ ایک دوسرے بادشاہ کو ایسا سکہ دیتا تھا۔ نیلامی کے دوران امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے خریداروں کے علاوہ کئی اداروں نے بھی اس میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس سے قبل یورپ میں سب سے مہنگا سکہ فرڈینینڈ سوم آف ہابسبرگ کا 100 ڈوکیٹ تھا، جو 1.95 ملین سوئس فرانکس میں فروخت ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
’بیٹھے رہنے سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے‘
4 July 2026
منہ پر چمگادڑ بیٹھنے سے 11 سالہ بچہ ہلاک
1 July 2026
ویپنگ بینائی کے سنگین امراض کا باعث قرار، نئی تحقیق میں انکشافات
30 June 2026
ڈوپامین کی کمی بھی یادداشت کی خرابی کی ایک اہم وجہ ہو سکتی ہے
30 June 2026
امریکا کے بہترین شہروں کی رینکنگ 2026 جاری, نیویارک مسلسل دسویں سال پہلے نمبر پر برقرار، دوسرے نمبر پر لاس اینجلس اور شکاگو تیسرے نمبر پر
30 June 2026
پاکستان کی وہ حیرت انگیز عمارت جس کا باقاعدہ علاج کیا گیا
29 June 2026
سائنسدانوں کی بلیک ہول کے ‘پوائنٹ آف نو ریٹرن’ تک رسائی کا دعویٰ
28 June 2026
تیرہ سالہ بچی راجستھان کے شاہی خاندان کی سربراہ نامزد
27 June 2026