LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 سے زائد افراد ہلاک، 403 لاپتہ امریکا، اسرائیل آئی اے ای اے پر ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: ایران دشمن کا کوئی بھی غلط اقدام فوری جوابی کارروائی کا باعث بنے گا: ایرانی فوج یوکرینی حملے: روس کا اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کشیدگی میں کمی کی کوششیں: قطری وزیراعظم آج ایران کا دورہ کریں گے اقوام متحدہ کا اسرائیل سمیت تمام فریقین سے لبنان میں بلاامتیاز کارروائیاں روکنے کا مطالبہ امریکا اقتصادی دباؤ سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی صدر باقر قالیباف کا ایران پر نئی امریکی پابندیاں مسترد کرنے پر چین سے اظہارِ تشکر یوکرین جنگ ہار رہا، محاذ کی صورتحال واضح ثبوت ہے: کریملن

سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Web Desk

25 May 2026

سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس کے مابین ہونے والے ایک ہولناک اور المناک سڑک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 11 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ افسوسناک حادثہ مسافر وین کے ڈرائیور کی مبینہ غفلت، تیز رفتاری اور شدید لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

پولیس حکام نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئےکہا کہ ایک انتہائی تیز رفتار مسافر وین نے سڑک کے کنارے پہلے سے کھڑی ایک مسافر بس کو پیچھے سے زوردار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہو گئیں۔حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس کراچی سے بونیر جا رہی تھی، جبکہ پیچھے سے ہٹ کرنے والی تیز رفتار وین راولپنڈی سے دیر کی طرف گامزن تھی۔

خونریز حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس کی ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارکنوں نے گاڑیوں کے حصے کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ موٹر وے پولیس کے مطابقتمام جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور شدید زخمی مسافروں کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس (MMC) منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کر کے زخمیوں کو بچانے کے لیے فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

سماجی و عوامی حلقوں نے ایکسپریس ویز پر گاڑیوں کی تیز رفتاری کی نگرانی کے نظام کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تیز رفتاری اور نیند کے غلبے کے باعث پیش آنے والے ایسے قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔