LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Web Desk

25 May 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر گھروں کو لوٹنے والے مسافروں کی سہولت اور تحفظ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ (زائد کرایہ)، اوورلوڈنگ اور ان فٹ گاڑیوں کے خلاف صوبہ بھر میں سخت اور بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنرز (DCs) اور ڈی پی اوز (DPOs) کو فیلڈ میں نکل کر تمام بسوں اور لاری اڈوں کی مانیٹرنگ اور چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف سخت ترین تادیبی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے درج ذیل احکامات جاری کیے ہیں:

 پنجاب کے ہر لاری اڈے، بس سٹینڈ اور گاڑی کے اندر منظور شدہ سرکاری کرایہ نامہ واضح طور پر آویزاں کیا جائے تاکہ کوئی بھی ٹرانسپورٹر مسافروں سے زائد کرایہ نہ بٹور سکے۔ جو بھی ٹرانسپورٹر یا بس کمپنی اوورچارجنگ میں ملوث پائی گئی، اس کا روٹ پرمٹ فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا اور ایسے بس سٹینڈز کے مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اجازت نامے (لائسنس) بھی ضبط کر لیے جائیں گے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عید کے دوران مسافروں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لیے ایک مخصوص اور فعال ہیلپ لائن “1071” قائم کر دی ہے۔پنجاب بھر کے شہری اور مسافر عید کی تعطیلات کے دوران کسی بھی روٹ پر اوورچارجنگ، بدتمیزی یا اوورلوڈنگ سے متعلق اپنی شکایات اس ٹول فری نمبر پر فوری درج کروا سکتے ہیں، جس پر ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام موقع پر پہنچ کر ہنگامی کارروائی عمل میں لائیں گے۔

زمرہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات اور اقدامات
گاڑیوں کی فٹنس بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے سڑکوں پر چلنے والی ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر بند (سیز) کر دیا جائے۔
اوورلوڈن پر پابندی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیشِ نظر بسوں اور ویگنوں میں مسافروں کی اوورلوڈنگ پر مکمل اور سخت پابندی ہوگی۔
مسافروں کی سہولت عید کے دنوں میں شدید گرمی کے پیشِ نظر صوبے کے تمام چھوٹے بڑے بس سٹینڈز پر مسافروں کے لیے ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کو لازمی یینی بنایا جائے۔