ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
Web Desk
24 July 2026
فٹبال ورلڈ کپ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد اسپین کی قومی ٹیم کے دو نامور کھلاڑیوں، فیبان ریوز (Fabián Ruiz) اور گاوی (Gavi) کو ان کے آبائی علاقے میں انتہائی منفرد اور یادگار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ان کے جسمانی وزن کے برابر تازہ ٹماٹر بطور انعام دیے گئے ہیں۔
ورلڈ کپ کی فتح کی خوشی میں اسپین کے صوبہ اشبیلیہ (Seville) کے مقامی شہر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران روایتی انداز سے ہٹ کر دونوں فٹبالرز کا باقاعدہ وزن کیا گیا؛ فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ ہوا جس پر انہیں 85 کلو ٹماٹر کا تحفہ دیا گیا، جبکہ 68.5 کلوگرام وزن کے حامل گاوی کو اتنے ہی کلوگرام ٹماٹر پیش کیے گئے۔
شہر کی مقامی انتظامیہ نے اس انوکھے انعام کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ علاقہ اپنی بہترین ٹماٹر کی پیداوار کے لیے عالمی سطح پر جانا جاتا ہے، اس لیے روایتی شیلڈز یا انعامات کے بجائے مقامی شناخت اور ثقافت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے اعلان کیا کہ کھلاڑیوں کی شاندار خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو مقامی فٹبال میدانوں کو بھی فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026
امریکی ریاست آئیووا میں 2 کمسن بچوں نے برف فروخت کرکے سیکڑوں ڈالر کما لیے
19 August 2026
صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن کی سعودیہ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات، فٹبال کے فروغ پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ جیت لیا
18 August 2026
پاکستان رائفل ٹیم نے ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی،اہم کامیابیاں سمیٹ لیں
18 August 2026
بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، سلمان علی آغا کپتان مقرر
18 August 2026
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
18 August 2026
دنیا کے سب سے بدصورت ترین کتے نے عالمی مقابلہ جیت لیا
18 August 2026