LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب پاکستان 2027 میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کرے گا: احسن اقبال ایک ہفتے میں یوکرینی حملوں سے 41 شہری ہلاک، 274 زخمی ہوئے، روسی سفارت کار روس اور امریکا کے درمیان حل طلب معاملات پر رابطے جلد ہونگے: سرگئی لاوروف چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں ہے، تمام تکنیکی مشکلات دور کر رہے ہیں: ایف بی آر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ آمد، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی

سوشل میڈیا نے 15 سال سے گمشدہ شخص کو اپنی فیملی سے ملوا دیا

Web Desk

9 December 2025

بھارت میں سوشل میڈیا نے 15 سال سے گمشدہ شخص کو اپنی فیملی سے ملوا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمیر پور کا رہائشی شخص جنرل ریزرو انجینئر فورس میں پہلی پوسٹنگ کیلئے تریپور جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا اب سوشل میڈیا کی بدولت 15 سال بعد خاندان سے مل گیا ہے۔

ہماچل کے ہمیر پور ضلع کے گھیرتھولی گاؤں کے رہنے والے بلدیو کی واپسی ایک تہوار سے جیسی تھی جس میں کنبہ کے افراد اور گاؤں کے لوگوں نے ڈھول کی تھاپ کے ساتھ اس کا استقبال کیا، رشتہ دار، دوست اور گاؤں والے دن بھر اس گھر پر جمع رہے اور بلدیو کو صحیح سلامت دیکھ کر کنبہ کے لوگ جذباتی ہوگئے۔

بلدیو کے بھائی پرتاپ نے بتایا کہ 15 سال قبل بلدیو اس وقت لاپتہ ہو گیا تھا جب وہ اپنی پہلی پوسٹنگ میں شامل ہونے جا رہا تھا، اس نے آخری بار دہلی سے خاندان سے بات کی لیکن پھر غائب ہوگئے، یادداشت کھو جانے کی وجہ سے وہ نہ تو ڈیوٹی جوائن کر سکا اور نہ ہی گھر واپس آیا۔

لواحقین نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی لیکن برسوں تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا اب 15 سال بعد بالآخر خاندان نے اسے سوشل میڈیا کے ذریعے ڈھونڈ لیا۔