LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ: برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی 100 ڈالر سے نیچے آ گئے امریکی صدر اور ایران کے درمیان جنگ بندی، یورپی یونین کا خیرمقدم جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے، پرچم اٹھا کر جشن تحریک انصاف کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور ہوگا امریکا اور ایران جنگ بندی کا دنیا بھر میں خیر مقدم، پاکستانی کردار کی تعریف ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی امریکی ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کیخلاف آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت کارروائی کا مطالبہ جنگ بندی پر اظہار تشکر، وزیراعظم نے فریقین کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا پاکستان اور روس کے درمیان عالمی سلامتی، اسلحہ کنٹرول اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال ایران کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی، مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے اسرائیل بھی عارضی جنگ بندی پر آمادہ، ایران پر بمباری روکنے کا اعلان امریکی صدر کا 2 ہفتے کیلئے ایران پر حملے روکنے اور جنگ بندی کا اعلان صدر ٹرمپ شہباز شریف کی اپیل سے آگاہ ہیں ، جلد ردعمل متوقع: وائٹ ہاؤس

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ڈیڈلائن 2 ہفتے بڑھانے کی اپیل

Web Desk

7 April 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران سے متعلق ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع کی اپیل کر دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے جاری ہیں، اور موجودہ صورتحال میں تمام فریقین کو تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایرانی قیادت سے درخواست کی کہ وہ دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھیں، جبکہ تمام متعلقہ ممالک بھی اسی مدت کے لیے جنگ بندی کریں تاکہ سفارتی عمل کے ذریعے مستقل امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر فریقین نے موقع سے فائدہ اٹھایا تو خطے کو ایک بڑے تصادم سے بچایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کا عندیہ دے چکے ہیں۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے باعث ڈیڈ لائن بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔