اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی: عمران خان کی بہنوں کیخلاف مقدمہ درج
Web Desk
8 April 2026
راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر ہونے والی شدید ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملے کے الزامات میں بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی سمیت 400 سے زائد کارکنان کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں ریاست کے خلاف بغاوت، دہشت گردی، اقدامِ قتل اور کارِ سرکار میں مداخلت جیسی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق احتجاج کی کال علیمہ خان نے دی تھی، جس کا مقصد سیاسی مقاصد کے لیے حکومتِ پنجاب کو پرتشدد طریقے سے دباؤ میں لانا تھا۔ مقدمے میں رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، سینیٹر مرزا آفریدی اور نعیم پنجوتھہ سمیت کئی مرکزی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران پولیس نے دھرنے میں موجود 41 رہنماؤں کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ 13 گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ تلاشی کے دوران ایک گاڑی سے پٹرول بم بنانے کا سامان، بوتلیں، روئی اور ڈنڈے برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق، مظاہرین کے پتھراؤ سے 9 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے اور سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اداروں کے خلاف نعرے بازی کی اور شاہراہِ عام بند کر کے نظامِ زندگی مفلوج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ہونے والے 250 سے زائد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
2روزمیں کچھ ہوسکتاہے،فیلڈمارشل کی کارکردگی کے باعث مذاکرات کیلیے پاکستان کا انتخاب ممکن ہے، صدرٹرمپ
14 April 2026
کراچی سے 2بندوں کو اٹھایاتوپتہ چل جائے گا3سال میں 100ارب ڈالرکیسے بیرون ملک چلاگیا، محسن نقوی
14 April 2026
اسلام آبادمیں پاک، سعودیہ، ترکیہ ، مصرکی وزارتِ خارجہ کے سینئرحکام کا اہم اجلاس
14 April 2026
ٹک ٹاک کی پاکستان میں 2025 ء کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری
14 April 2026
بحری ناکہ بندی کا امریکی فیصلہ غیرقانونی اور اشتعال انگیز، ایرانی سفیررضاامیری
14 April 2026
پاکستان میں معاشی شرح نموسست، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ
14 April 2026
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
14 April 2026
صدرزرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، پاک ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا
14 April 2026