ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
Web Desk
11 November 2026
روس کے دارالحکومت ماسکو میں 12 نومبر کو دوسرے بین الاقوامی یوریشین فلم ایوارڈز ’’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ کی پروقار تقریب منعقد ہوگی، جس میں پاکستان کی دو فلموں ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ (ہدایت کار شہزاد رفیق) اور ’’میرا لیاری‘‘ (ہدایت کار ابو علیحہ) کو نامزد امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
یوریشین اکیڈمی آف سینماٹوگرافک آرٹس کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی اس تقریب کی سب سے بڑی خاصیت ہیروں سے مزین ایوارڈز ہیں۔ بہترین فلم کے فاتح کو 10 قیراط کا ہیرا (مالیت 10 لاکھ ڈالر) جبکہ دیگر 11 کیٹیگریز کے فاتحین کو 5، 5 قیراط کے ہیرے (مالیت ڈھائی لاکھ ڈالر فی کس) دیے جاتے ہیں۔ اس عالمی ایوارڈ کا آغاز معروف روسی فلم ساز نکیتا میخالکوف کی تجویز پر ہوا تھا جس کا بنیادی مقصد ثقافتی سفارت کاری اور انسانی اقدار پر مبنی فلموں کو فروغ دینا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر 2025ء میں منعقدہ پہلے ایڈیشن میں پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے فلم ‘دیمک’ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ڈائمنڈ ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ رواں سال تسلسل کے ساتھ مسلسل دوسرے سال پاکستان کی دو فلموں کی نامزدگی عالمی سطح پر پاکستانی سینما اور فنکاروں کی صلاحیتوں کی پذیرائی کا باعث بن رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں شیخہ بدور القاسمی کی نئی کتاب ’’منطق الطیر‘‘ کی رونمائی
11 November 2026
شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف
11 November 2026
یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ
11 November 2026
ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا
11 November 2026
شارجہ بک فیئر میں سائنسی تجربات کا مظاہرہ، عبداللہ عنان نے شائقین کو حیران کر دیا
11 November 2026
دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار
11 November 2026