شکیرا نے سپین میں ٹیکس کے حوالے سے دائر مقدمہ جیت لیا
Web Desk
18 May 2026
پاپ میوزک کی دنیا کی بے تاج ملکہ اور کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا (Shakira) نے اسپین میں اپنے خلاف دائر ٹیکس چوری کا ایک بڑا اور اہم ترین مقدمہ جیت لیا ہے۔ اسپین کی ہائی کورٹ نے محکمۂ خزانہ (Tax Authorities) کے دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے گلوکارہ کے حق میں تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے۔ اسپین کی ہائی کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں ملکی محکمۂ خزانہ کو سخت احکامات جاری کیے ہیں کہ گلوکارہ سے ماضی میں وصول کی گئی لاکھوں یورو کی رقم فوری طور پر واپس کی جائے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، اس رقم میں ٹیکس کی ادائیگیاں، عائد کردہ جرمانے اور ان پر بننے والا سود (Interest) بھی شامل ہے، جو مجموعی طور پر 6 کروڑ یورو (تقریباً 18 ارب پاکستانی روپے) سے زائد کی خطیر رقم بنتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، مداحوں کی مبارکباد
9 June 2026
لائسنس معطلی کی درخواست : مومنہ اور ثاقب کے وکلاء پنجاب بار کونسل طلب
9 June 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز، افتتاحی تقریب میں اسٹیج پر جلوہ بھی دکھائیں گی
8 June 2026
کرن جوہر کی فلم ’دوستانہ 2‘ایک اور بحران کا شکار، اہم ٹیم ممبر علیحدہ
8 June 2026
ابوظہبی میں بچوں کا عالمی فیشن ویک، 85 ننھے ماڈلز شریک
8 June 2026
تاپسی پنو نے بالی ووڈ میں عمر کی بنیاد پر امتیازی سلوک پر آواز اٹھا دی
8 June 2026
کارِ سرکار میں مداخلت کیس: ندیم نانی والا کو عدالت سے ریلیف، مقدمے سے بری
7 June 2026
اداکارہ ماہرہ خان کا تیزاب حملے پر شدید ردعمل، مردوں سے بھی آواز بلند کرنے کا مطالبہ
7 June 2026