ایران سے حقائق پر بات کرنے کے بجائے اسے ٹرخایا گیا، دھمکیاں بھی دی گئیں: روس
Web Desk
22 April 2026
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ سفارتی عمل پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ماضی میں بھی “جھوٹے وعدوں” اور دھمکیوں کے ذریعے ٹرخایا گیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کے مطابق، موجودہ مذاکراتی عمل میں بیانات اور دلاسے تو نظر آ رہے ہیں لیکن ٹھوس حقائق اور عملدرآمد کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے ایران کا محتاط موقف بالکل درست ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صورتحال انتہائی غیر یقینی ہے اور پاکستان میں ہونے والی ان ممکنہ بات چیت کی پیشرفت 24 گھنٹوں کے اندر 10 بار بدل سکتی ہے۔
سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ اگر دونوں ممالک 2015 کے جوہری معاہدے (JCPOA) کی طرز پر کسی نئے اور ٹھوس معاہدے پر پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو یہ عالمی امن کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ تاہم، انہوں نے موجودہ حالات میں امریکی وعدوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے تحفظات کی تائید کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی شاندار کامیابی: مسلسل پانچویں سال بھی ایراسمس منڈس اسکالرشپ حاصل کرنے میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار
30 May 2026
امریکی صدر کے نام کی شمولیت غیر قانونی قرار: کینیڈی سینٹر بند کرنے کا ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت نے معطل کر دیا
30 May 2026
حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل ہوگا
30 May 2026
امریکا کا امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا مزید بوجھ اٹھانے سے انکار
30 May 2026
ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کیے گئے، ٹینریز ایسوسی ایشن
29 May 2026
ٹیکس وصولی کے لیے ایف بی آر کے تمام دفاتر 30 مئی کو کھلے رہیں گے
29 May 2026
اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی واشنگٹن میں ملاقات، پاک امریکا تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
29 May 2026
ابراہیمی معاہدے سے متعلق افواہیں بے بنیاد، فلسطین پر مؤقف میں کوئی لچک نہیں: اسحاق ڈار
29 May 2026