سینیٹ میں بلوچستان میں دہشت گردی پر بحث، سینیٹر کامران مرتضیٰ کے سنگین سوالات
Web Desk
2 February 2026
سینیٹ کے اجلاس میں بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے واقعات پر بحث کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ اسے مسترد کرنے کے باوجود یہ واقعات کیوں ہو رہے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حالات کو بہتر بنانے اور معاملہ ٹھنڈا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی کی اصل وجوہات تک پہنچا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں بلوچ مائنڈ سیٹ کو بھی سنجیدگی سے سمجھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ مسائل کو سمجھے بغیر ان کا حل ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں مین اسٹریم میڈیا کو بند کیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر آدھی ادھوری اور گمراہ کن معلومات پھیلتی رہیں۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے دوران عوامی سطح پر مزاحمت کا نہ ہونا ایک انتہائی خوفناک پہلو ہے، کیونکہ پورے بلوچستان میں کہیں بھی عوامی ردعمل نظر نہیں آیا۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ریڈ زون میں وردی میں ملبوس افراد کے بھاگتے ہوئے مناظر کی فوٹیج کا سامنے آنا تشویشناک ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اب تک ڈپٹی کمشنر نوشکی اور اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کے حوالے سے کوئی واضح وضاحت کیوں سامنے نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو دہشت گرد مارے گئے یا زخمی ہوئے، ان کے علاوہ باقی لوگ کہاں گئے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے کہ وہ گرفتار کیوں نہیں ہو سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ دہشت گردوں کے شہروں میں داخل ہونے کے کتنے گھنٹوں بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اس دہشت گردی میں بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے ملوث ہونے کا بھی امکان ہے، اور اگر ایسا ہے تو ان کے خلاف شواہد عالمی فورمز پر پیش کیے جانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ سڑکیں بند ہو رہی ہیں، ٹرینیں رک رہی ہیں، اب خودکش دھماکوں کا آغاز ہو چکا ہے اور معاملہ خواتین تک پہنچ گیا ہے، جو نہایت تشویشناک صورتحال ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ آج بھی تمام سیاسی قوتوں کو اکٹھے بیٹھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ واقعہ سنگینی کے اعتبار سے اے پی ایس جیسے سانحات سے کم نہیں
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026