ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
Web Desk
20 November 2026
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں بچوں کی تعلیم، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی آگاہی کے فروغ کے لیے دو بڑے عجائب گھروں میں خصوصی تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اماراتی وزارتِ خاندان اور ابوظہبی ارلی چائلڈہڈ اتھارٹی کے باہمی تعاون سے شروع کی گئی اس مہم کے تحت 3 سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو مفت تعلیمی اور تفریحی تجربات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام میں زاید نیشنل میوزیم اور نیچرل ہسٹری میوزیم ابوظہبی شریک ہیں۔ منتظمین کے مطابق نیچرل ہسٹری میوزیم میں خصوصی سرگرمیاں 14 سے 22 نومبر تک جبکہ زاید نیشنل میوزیم میں 16 سے 22 نومبر تک جاری رہیں گی، جہاں بچوں کو کھیل، مشاہدے اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی تاریخ، ثقافتی ورثے اور قدرتی ماحول سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔
پروگرام میں تقریباً 2 ہزار بچوں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ والدین اور خاندانوں کو بھی بچوں کے ساتھ ان تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا بھرپور موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزیرِ خاندان ثنا بنت محمد سہیل نے عجائب گھروں کا دورہ کر کے بچوں کے لیے ترتیب دی گئی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور انہیں فراہم کیے جانے والے تعلیمی مواقع کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد بچوں میں سیکھنے، نئی چیزیں دریافت کرنے اور قدرتی ماحول کو سمجھنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
منتظمین کے مطابق ان سرگرمیوں میں شرکت کے لیے کسی پیشگی بکنگ کی ضرورت نہیں ہے اور خاندان براہِ راست متعلقہ عجائب گھروں کے استقبالیہ کاؤنٹرز سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ یہ سرگرمیاں متحدہ عرب امارات میں 16 سے 22 نومبر تک منائے جانے والے ’ابتدائی بچپن کے ہفتے‘ (ارلی چائلڈہڈ ویک) کا حصہ ہیں، جس کے تحت ملک بھر میں 130 سے زائد شراکت دار اداروں کے تعاون سے 300 سے زیادہ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد بچوں کی ابتدائی نشوونما، خاندانی شرکت اور تخلیقی تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، جبکہ عجائب گھروں میں متعارف کروائے گئے ان خصوصی تجربات کو مستقبل میں مستقل پروگراموں کا حصہ بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
20 November 2026
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی
20 November 2026