LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

سینیٹ میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر بحث، سینیٹر علی ظفر کا دوٹوک مؤقف

Web Desk

2 February 2026

سینیٹ کے اجلاس میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بحث کے دوران سینیٹر علی ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک تاثر دیا جا رہا ہے جیسے پی ٹی آئی دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ ہے اور ملک کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان سیاسی جماعتوں اور تحریکوں میں واضح فرق کرے جو اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں اور ان عناصر سے جو بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تفریق کے بغیر اصل دہشت گردوں کی شناخت ممکن نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو سیاسی عمل میں مصروف نہ رکھا گیا تو وہ مایوسی کے باعث دہشت گرد عناصر کے ساتھ جا ملیں گے۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے اور سرکاری املاک کو نذرِ آتش کرنے والے عناصر بلا شبہ دہشت گرد ہیں اور پی ٹی آئی ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مسئلے کو صرف ایک رخ سے دیکھنے کے بجائے اس کی وجوہات کا جائزہ لے کر ایک مثبت اور جامع ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں، لیکن حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والی ہر تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ہر ملک، ریاست اور حکومت کو اپنی حکمرانی خود محفوظ بنانا ہوتی ہے۔ قانون کی حکمرانی کو کمزور کر کے نئے عالمی چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکمت، تدبر اور سوچ سمجھ کر اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کی طاقت ریاست کے ساتھ ہونی چاہیے، اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہم شہادتیں دے رہے ہیں اور اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ قرارداد منظور کر لی گئی ہے، مگر اب اصل وقت عمل درآمد کا ہے۔ حکومت کی پالیسی اس لیے ناکام ہو رہی ہے کیونکہ عوام کو ساتھ لے کر نہیں چلا جا رہا