ملک میں ایک ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
Web Desk
5 November 2026
سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں اکتوبر 2026 کے دوران 5 ہزار 3 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 794 تک پہنچ گئی ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق ان میں سے 99.9 فیصد رجسٹریشنز آن لائن عمل میں لائی گئیں۔ نئی کمپنیوں میں سب سے زیادہ 991 کمپنیاں آئی ٹی سیکٹر میں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ ٹریڈنگ میں 767 اور سروسز میں 594 کمپنیاں شامل ہیں۔ صوبائی سطح پر پنجاب 2 ہزار 663 نئی کمپنیوں کے ساتھ پیش پیش رہا، جبکہ 173 غیر ملکی سرمایہ کار ڈائریکٹر بنے اور خواتین کی شراکت داری 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ ڈیجیٹلائزیشن اور کاروباری آسانیاں پیدا کرنے سے ملک میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان
6 November 2026
پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ
6 November 2026
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
6 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ
5 November 2026
برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم
5 November 2026
سونا پھر مہنگا: فی تولہ قیمت میں 9600 روپے کا بڑا اضافہ، عالمی منڈی میں بھی نمایاں تیزی
5 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ
5 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
5 November 2026