سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
Web Desk
2 August 2026
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین اور کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے ایرانی، قطری اور اردنی وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور جاری کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ نے قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ سے بھی سفارتی رابطے قائم کیے، جن میں درپیش درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لیے مشترکہ کوششوں اور تمام امور پر متفقہ موقف اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ان ٹیلیفونک رابطوں کے دوران تینوں برادر ممالک (سعودی عرب، قطر اور اردن) نے بحیرہ احمر میں امن کی بحالی اور آزادانہ بحری رفت و آمد (آزادانہ جہاز رانی) کی بلا تعطل فراہمی پر مکمل اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
4 August 2026
حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی
4 August 2026
سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا
4 August 2026
میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
4 August 2026
مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ
4 August 2026
واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ
4 August 2026
ایران کی ناکہ بندی کے دوران 44 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا: امریکی فوج
4 August 2026
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
4 August 2026