مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ
Web Desk
4 August 2026
مصر کے مشہور ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و ارضی طبیعات کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کے جھٹکے مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے واضح طور پر محسوس کیے۔ زلزلے کے فوراً بعد مصری وزیرِ صحت و آبادی خالد عبد الغفار نے قومی صحت ایمرجنسی پلان فعال کرتے ہوئے ملک بھر کے اسپتالوں کی ایمرجنسی اور آئی سی یو (ICU) شعبوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ ایمبولینس سروسز کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔ مصری حکام اور ہلالِ احمر کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور ملک میں مجموعی صحت و امدادی صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے۔
متعلقہ عنوانات
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
4 August 2026
حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی
4 August 2026
سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا
4 August 2026
میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
4 August 2026
واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ
4 August 2026
ایران کی ناکہ بندی کے دوران 44 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا: امریکی فوج
4 August 2026
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
4 August 2026
لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور آج روم میں ہو گا
4 August 2026