پاکستان اور اسپین کا تعلیم، زراعت، کھیل اور انسانی ترقی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
4 August 2026
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان میں اسپین کے سفیر کارلوس آراگون نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے اعلیٰ تعلیم، زراعت، کھیل، ثقافت اور انسانی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں نارووال یونیورسٹی اور اسپین کی یونیورسٹی آف گریناڈا کے درمیان مشترکہ تحقیق اور تعلیمی تبادلوں کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کا مسودہ شیئر کیا گیا۔ احسن اقبال نے اسپین کو پاکستان میں زیتون کی کاشت، ایگری بزنس اور جدید زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پوٹھوہار، بلوچستان اور ضم شدہ اضلاع میں زیتون کا فروغ پام آئل کی درآمد پر انحصار کم کرے گا۔ مزید برآں، وفاقی وزیر نے اسپین کی ملکہ کو ابتدائی بچپن کی نشوونما پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت اور سفیر کو کرتارپور کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کی فتح پر اسپین کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں فٹبال کی کوچنگ اور تکنیکی معاونت کی بھی تجویز پیش کی۔ ہسپانوی سفیر نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
متعلقہ عنوانات
تین شہروں میں غیر ملکی صحافیوں کو آؤٹ ڈور کوریج کے لیے این او سی لازمی قرار
5 August 2026
امریکی محکمہ دادگستری کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم, 10افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اقدام
5 August 2026
ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
5 August 2026
صدر ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ تقریب سے چند گھنٹے قبل گالف کلب سے مسلح شخص گرفتار
5 August 2026
روس نے کیف کے متعدد علاقوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے، ہنگامی صورتحال پیدا
5 August 2026
امریکا ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ثالثی سے نمایاں پیشرفت ہوئی: قطر
5 August 2026
جنوبی کوریا میں شدید گرمی کی لہر، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے
5 August 2026
ایتھوپیا کے شمالی علاقے امہارا میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، 14 افراد ہلاک
5 August 2026