LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ دادگستری کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم, 10افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اقدام ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام صدر ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ تقریب سے چند گھنٹے قبل گالف کلب سے مسلح شخص گرفتار روس نے کیف کے متعدد علاقوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے، ہنگامی صورتحال پیدا امریکا ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ثالثی سے نمایاں پیشرفت ہوئی: قطر جنوبی کوریا میں شدید گرمی کی لہر، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ایتھوپیا کے شمالی علاقے امہارا میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، 14 افراد ہلاک بھارت کے 5 اگست کے اقدامات عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں: عطا تارڑ یمن کے قریب بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا سانحہ گل پلازہ: تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 9 اگست تک مہلت مل گئی ٹرمپ کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، خلیج میں استحکام کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر زور ’’یوم استحصال کشمیر‘‘جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے: شرجیل میمن بلاول بھٹو دل بڑا کریں، لیڈر شکست پر روتے اچھے نہیں لگتے: طلال چودھری ’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ ایران کیساتھ جنگ، امریکا کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کی کمی کا سامنا

حکومت ناکام ہوچکی، وقت آنے پر ہم کندھا بھی کھینچ سکتے ہیں: ندیم افضل چن

Web Desk

4 August 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اگر حالات نہ بدلے تو مناسب وقت پر ہم (پیپلز پارٹی) اپنی حمایت واپس بھی لے سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک میز پر بیٹھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے سے متعلق مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس پر پارلیمان اور میڈیا میں سنجیدہ بحث ہونی چاہیے۔ ندیم افضل چن کے مطابق اب یہ طے کرنے کا وقت آ گیا ہے کہ ملک کو پارلیمانی نظام کے تحت چلایا جائے یا صدارتی نظام کے تحت، کیونکہ موجودہ نظام مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ محسن نقوی کی حالیہ گفتگو پر پیپلز پارٹی سمیت صدر آصف علی زرداری کو بھی حیرت ہوئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی حالات کی سنگینی کس حد تک بڑھ چکی ہے۔