وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
Web Desk
4 August 2026
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ شفاف انتخابات نہیں تھے بلکہ دھاندلی، گولی اور تشدد پر مبنی ‘خونی انتخابات’ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان نامساعد حالات اور مبینہ سازشوں کے باوجود آزاد کشمیر کے عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے 9 نشستوں پر کامیابی دلائی۔ انہوں نے جیالوں سے اپیل کی کہ وہ 4 اگست کے الیکشن میں مظفرآباد سے باذل نقوی اور جاوید ایوب کو کامیاب کروا کر مسلم لیگ (ن) کی تدبیروں کو ناکام بنائیں۔ بلاول بھٹو نے 10 اگست کو ضلع باغ (پونچھ ڈویژن) میں عظیم الشان جلسہ عام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو بھرپور تیاری کی ہدایت کی اور عزم ظاہر کیا کہ پیپلزپارٹی کبھی میدان نہیں چھوڑتی۔
متعلقہ عنوانات
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
4 August 2026
حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی
4 August 2026
سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا
4 August 2026
میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
4 August 2026
مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ
4 August 2026
واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ
4 August 2026
ایران کی ناکہ بندی کے دوران 44 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا: امریکی فوج
4 August 2026
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
4 August 2026