سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا
Web Desk
4 August 2026
مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کے سیکیورٹی بیانیے پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کی خود ذمہ دار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے کولگام واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کا دعویٰ رد کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر بارڈر مکمل کنٹرول میں ہے اور حالات نارمل ہیں تو یہ قاتل کہاں سے آ رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹ ہوڈ کیوں بحال نہیں کیا جا رہا؟ انہوں نے کہا کہ جب بھی کشمیر کے خصوصی تشخص یا اسٹیٹ ہوڈ کا مطالبہ زور پکڑتا ہے، ایسے مشکوک واقعات رونما ہو جاتے ہیں۔
دوسری جانب میر واعظ عمر فاروق اور کانگریس پارٹی نے بھی بی جے پی کے بیانیے کو رد کرتے ہوئے خطے میں مذاکرات پر زور دیا ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق کولگام کا واقعہ دہلی سرکار کی سیکیورٹی ڈرامے بازی کا تسلسل ہے، جس کا مقصد جنتر منتر احتجاج اور دیگر داخلی بحرانوں سے عوامی توجہ ہٹانا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بڑی تعداد کی موجودگی کو جواز فراہم کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
4 August 2026
حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی
4 August 2026
میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
4 August 2026
مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ
4 August 2026
واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ
4 August 2026
ایران کی ناکہ بندی کے دوران 44 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا: امریکی فوج
4 August 2026
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
4 August 2026
لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور آج روم میں ہو گا
4 August 2026