LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل

زمینی مدار میں موجود سیارچوں کے درمیان تصادم کا خدشہ

Web Desk

18 December 2025

تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی طاقتور شمسی طوفان کے نتیجے میں سیٹلائٹس کے کنٹرول سسٹمز ناکام ہو جائیں تو تقریباً تین دن کے اندر تباہ کن تصادم کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

لو ارتھ آربٹ اس وقت دسیوں ہزار سیٹلائٹس کا مسکن ہے، سپیس ایکس کے سٹارلنک جیسے منصوبوں کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث یہ مدار غیرمعمولی حد تک بھیڑ کا شکار ہو چکا ہے، جس سے تصادم اور خلائی ملبے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔محققین موجودہ مدار کے ماحول کو ایک نازک تاش کے پتوں کے گھر سے تشبیہ دیتے ہیں، جہاں ہر سیٹلائٹ کو مسلسل تصادم سے بچاؤ کی چالیں چلنی پڑتی ہیں تاکہ دوسرے اجسام سے ٹکراؤ سے بچا جا سکے، اگر سورج سے نکلنے والا کوئی بڑا جیومیگنیٹک واقعہ، جیسے کورونل ماس ایجیکشن، ان نظاموں کو متاثر کرے تو حسابات کے مطابق صرف 2.8 دن میں تباہ کن صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق ممکنہ تصادمات کا یہ سلسلہ، جسے کیسلر سنڈروم کہا جاتا ہے، خلائی ملبے کی بڑی مقدار پیدا کر سکتا ہے، جس سے لو ارتھ آربٹ کے کچھ حصے ناقابلِ استعمال ہو جائیں گے، اس کا براہِ راست اثر زمین پر سیٹلائٹ پر انحصار کرنے والے نظاموں پر پڑ سکتا ہے، جن میں مواصلاتی نیٹ ورکس، جی پی ایس جیسے نیویگیشن سسٹمز، موسم کی نگرانی اور سائنسی سیٹلائٹس شامل ہیں جو روزمرہ زندگی کی بنیاد ہیں۔خلائی ادارے اور سائنس دان اب خلائی ٹریفک مینجمنٹ اور ملبے میں کمی کے اقدامات پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں تاکہ مدار کے ماحول کو محفوظ رکھا جا سکے، یورپی خلائی ایجنسی کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق مدار میں نگرانی کیے جانے والے اجسام کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کے ساتھ خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔اگرچہ حالیہ شمسی طوفانوں نے بڑے پیمانے پر خلل پیدا نہیں کیا، مگر تاریخ ان کے ممکنہ خطرات کی گواہ ہے، 1859 کا کیرنگٹن ایونٹ، جو اب تک کا سب سے طاقتور ریکارڈ شدہ شمسی طوفان تھا، نے یورپ اور شمالی امریکا میں ٹیلی گراف نظام درہم برہم کر دیا تھا۔ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر آج ایسا ہی طوفان آیا تو بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش ہو سکتی ہے، جدید انفراسٹرکچر مفلوج ہو جائے گا اور بحالی میں ہفتوں یا اس سے بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔