خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
Web Desk
11 November 2026
خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ ربیعہ احسن کے زیرِ استعمال دونوں موبائل فونز کا ابتدائی تجزیہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں فونز پر کسی قسم کا پاس ورڈ یا سیکورٹی لاک موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے تفتیشی حکام کو ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔
پولیس نے ربیعہ احسن اور ان کے شوہر کے درمیان ہونے والی تمام واٹس ایپ اور موبائل چیٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیا، تاہم ابتدائی تجزیے کے دوران میاں بیوی کے درمیان کسی قسم کے تنازع، تلخی یا سنگین اختلافات کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ربیعہ احسن کے دونوں فونز اور ان کے شوہر کے موبائل فون کی حتمی فرانزک رپورٹ مکمل ہونے کے بعد اسے پولیس چالان میں شامل کیا جائے گا، جس سے کیس کی قانونی سمت کا حتمی تعین ہو سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
وہاج علی کے سر پر شہرت سوار نہیں ہوئی، آج بھی پہلے جیسے عاجز ہیں: امر خان
12 November 2026
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
12 November 2026
خاتون صحافی ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل
12 November 2026
اجوکا تھیٹر کا پنجابی فیچر فلم بالی جٹی بنانے کا اعلان
11 November 2026
شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف
11 November 2026
ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
11 November 2026
اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
10 November 2026
ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت منسوخ
10 November 2026