LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اہم درخواست

Web Desk

3 February 2026

بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل ملک نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ایک اہم درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں پی ٹی آئی کے بانی کو ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں ڈاکٹر آصف یوسف، ڈاکٹر خرم مرزا (آئی اسپیشلسٹ) اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو شامل کیا گیا ہے۔ عدالت نے جیل اتھارٹی سے درخواست پر جواب طلب کر لیا ہے اور وکیل فیصل ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت آج ہی میڈیکل چیک اپ کا حکم دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کو جیل میں ذاتی معالج کی سہولت حاصل تھی اور بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی آئینی و قانونی حق ہے۔ ڈاکٹر آصف یوسف پہلے بھی پانچ بار بانی پی ٹی آئی کا جیل میں معائنہ کر چکے ہیں، اور چیک اپ سے روکنے کی کوئی قانونی یا اخلاقی وجہ نہیں بنتی۔

فیصل ملک نے مزید بتایا کہ علیمہ خان آج لاہور میں مصروف ہیں، اس لیے پیشی ممکن نہیں، اور عدالت سے علیمہ خان کی حاضری سے متعلق استدعا کی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکالت ناموں سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، کچھ وکالت نامے موصول ہو چکے ہیں جبکہ باقی کا انتظار ہے۔

اسی دوران اڈیالہ جیل میں تشدد سے متعلق درخواست پر قانونی کارروائی جاری ہے، اور پارٹی ہدایات کے مطابق آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔