پی ٹی اے نے غیر قانونی مواد شیئر کرنے والوں کو خبردار کر دیا
Web Desk
31 December 2025
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد شیئر کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی ہر شہری کا حق ہے، تاہم اس آزادی کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں یا مواد کی تشہیر کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مذاہب، رسالت یا مقدس شخصیات کی توہین، کسی فرد یا ادارے کے خلاف اشتعال انگیز مواد، دفاع اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز یا جھوٹا پروپیگنڈا، فحش و غیر اخلاقی مواد اور جعلی خبروں کی تشہیر پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قابلِ گرفت جرم ہے۔
اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک میں امن و امان اور عوامی مفاد کے پیشِ نظر ایسے غیر قانونی مواد کی فوری اطلاع PTA CMS موبائل ایپ کے ذریعے دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026