پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس نے 17 نفسیاتی حدیں عبور کر لیں، سرمایہ کاروں کو 1748 ارب کا منافع
Web Desk
11 April 2026
پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور اسلام آباد میں ایران و امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) پر نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ نے تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈ پامال کر دیئے، جہاں 100 انڈیکس نے مجموعی طور پر 16 ہزار 793 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا۔ اس تیزی کے نتیجے میں انڈیکس میں 11.2 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 1 لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس کی تاریخی نفسیاتی سطح پر بند ہوئی۔ ہفتے بھر کے دوران سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اس قدر اضافہ دیکھا گیا کہ انڈیکس 20 ہزار سے زائد پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں ٹریڈ ہوتا رہا۔
مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کی جھولی میں 1 ہزار 748 ارب روپے کا زبردست منافع آیا، جس سے کل مارکیٹ کیپیٹلائزیشن بڑھ کر 18 ہزار 473 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ہفتے کے دوران انڈیکس نے 168,290 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا، جبکہ کم ترین سطح 147,771 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ تجارتی سرگرمیوں میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی اور اوسط یومیہ تجارتی حجم 55.5 فیصد اضافے کے ساتھ 76 کروڑ 50 لاکھ شیئرز تک جا پہنچا، جبکہ یومیہ تجارتی مالیت 14 کروڑ 81 لاکھ ڈالر رہی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں آنے والا یہ طوفانی استحکام براہِ راست ملک میں ہونے والی اہم سفارتی پیش رفت اور علاقائی امن کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے امکانات اور پاکستان کے بطور ثالث ابھرنے نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مثبت پیغام دیا ہے، جس سے نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافے کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ انڈیکس کی جانب سے ایک ہی ہفتے میں 17 نفسیاتی سطحوں کی بحالی ملکی معیشت کے روشن مستقبل کی نوید قرار دی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
9 July 2026
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026