سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
Web Desk
6 April 2026
کاروبار کے آغاز میں ہی مندی کے بادل چھا گئے اور ہنڈرڈ انڈیکس ابتدائی طور پر 348 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 49 ہزار 291 کی سطح پر آگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوئی جب انڈیکس ایک موقع پر 2000 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا تھا۔ تاہم، دن کے اختتام پر مارکیٹ نے ریکوری کی اور ہنڈرڈ انڈیکس 809 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 51 ہزار 207 کی سطح پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ایشیائی مارکیٹس پر اثرات: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی عمومی طور پر مندی کا رجحان دیکھا گیا:
-
انڈونیشیا: جکارتہ انڈیکس میں سب سے زیادہ 2.5 فیصد کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
-
چین و ہانگ کانگ: شنگھائی کمپوزٹ اور ہینگ سینگ انڈیکس میں 1 فیصد مندی رہی۔
-
ملائیشیا: فٹسی برسا انڈیکس بھی 1 فیصد تک گر گیا۔
-
جاپان: نکی انڈیکس (Nikkei) واحد بڑی مارکیٹ رہی جہاں 1 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور سپلائی چین کو متاثر کر سکتی ہے، جس کا براہِ راست اثر آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹس پر برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
9 July 2026
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026