سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی کے بعد بہتری، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
Web Desk
31 March 2026
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔ گزشتہ روز کی 4864 پوائنٹس کی بڑی مندی کے بعد آج مارکیٹ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے خریداری میں گہری دلچسپی ظاہر کی، جس سے انڈیکس ایک موقع پر 3105 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 50 ہزار 144 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم، دن کے اختتام پر پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس میں کچھ کمی آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 1900 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 48 ہزار 743 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیاں بھی عروج پر رہیں اور مجموعی طور پر 19 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 23 کروڑ 27 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انڈیکس کا ڈیڑھ لاکھ کی سطح کو چھونا مارکیٹ کے مضبوط بنیادوں پر ہونے کی علامت ہے، اور گزشتہ روز کی گراوٹ کے بعد آج کی ریکوری نے سرمایہ کاروں کے خدشات کو کافی حد تک دور کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
28 October 2026
روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن
27 October 2026
خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال
27 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026