LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

دو روزہ مندی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Web Desk

15 July 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت رجحان اور زبردست تیزی کی واپسی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک بار پھر 1 لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد بحال کر لی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز (بدھ کو) ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی انویسٹرز کی جانب سے جارحانہ خریداری دیکھی گئی، جس کے باعث ایک موقع پر کے ایس ای (KSE-100) انڈیکس 3,000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 76 ہزار 701 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ اگرچہ بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس میں تیزی کا یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا اور معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہونے میں کامیاب رہی۔ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار 285 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی تھی اور انڈیکس 6,408 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 1 لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جسے مارکیٹ نے آج بڑی حد تک ریکور کر لیا ہے۔