خلیجِ فارس کشیدگی؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار
Web Desk
13 July 2026
خلیجِ فارس میں بڑھتی ہوئی تزویراتی کشیدگی کے منفی اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی نظر آنے لگے ہیں، جہاں کاروبار کا اختتام شدید مندی پر ہوا ہے۔ کاروباری دن کے دوران کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس مجموعی طور پر 2315 پوائنٹس کی بڑی گراؤٹ کے بعد 179927 کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جہاں انڈیکس کی یومیہ بلند ترین سطح 181148 جبکہ کم ترین سطح 179448 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کی محتاط طرزِ عمل کے باعث دن بھر 35 ارب 55 کروڑ روپے مالیت کے 84 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، تاہم مارکیٹ پر مندی کا غلبہ رہا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق، دن بھر مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 335 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ صرف 128 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور باقی کمپنیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
20 August 2026