مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار
Web Desk
30 March 2026
کراچی: مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال اور ایران امریکہ کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا۔ سرمایہ کاروں میں پھیلے خوف کے باعث ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 7,000 سے زائد پوائنٹس کی تاریخی کمی کے ساتھ 144,656 کی سطح تک گر گیا تھا۔ تاہم، اختتامی سیشن میں کچھ ریکوری دیکھی گئی اور مارکیٹ 4,864 پوائنٹس کی مجموعی گراوٹ کے ساتھ 146,842 پر بند ہوئی۔
عالمی سطح پر بھی اس کے اثرات نمایاں رہے، جہاں جاپان کا نکئی انڈیکس 5.5 فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسپی 5 فیصد تک گر گیا۔ ماہرین کے مطابق، خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے نے عالمی سپلائی چین اور مالیاتی منڈیوں کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
28 October 2026
روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن
27 October 2026
خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال
27 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026