LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 پوائنٹس کی کمی

Web Desk

2 April 2026

کراچی/ٹوکیو: امریکی صدر کے جارحانہ خطاب اور مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ کے خدشات نے پاکستان سمیت ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی شدید فروخت کا رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 50 ہزار کی سطح پر آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 511 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم عالمی سیاسی منظرنامے میں تبدیلی نے تمام تیزی کو مندی میں بدل دیا ہے۔ عالمی سطح پر بھی صورتحال مختلف نہیں ہے؛ جاپان کا نکی (Nikkei) انڈیکس ڈھائی فیصد کی بڑی گراوٹ کا شکار ہوا، جبکہ ہانگ کانگ کا ہانگ سینگ (Hang Seng) ایک فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ بھی معمولی مندی کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور علاقائی جنگ کا خطرہ سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے نکلنے پر مجبور کر رہا ہے۔