پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 3714 پوائنٹس کی کمی پر بند
Web Desk
6 March 2026
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا اختتام شدید مندی پر ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کے باعث مارکیٹ بری طرح کریش کر گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 3 ہزار 714 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ ایک ہی دن میں 1 لاکھ 61 ہزار، 60 ہزار، 59 ہزار اور 58 ہزار کی چار اہم نفسیاتی سطحوں سے نیچے گر گئی۔ مارکیٹ 1 لاکھ 57 ہزار 496 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ دن بھر کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 161,435 اور کم ترین سطح 157,072 پوائنٹس رہی۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق فروخت کے دباؤ کی وجہ سے 567 کمپنیوں میں سے 311 کے حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جبکہ صرف 105 کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی رہی۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026