پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
Web Desk
16 July 2026
پاکستان اسٹاک مارکیٹ (PSX) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ۱۰۰ انڈیکس ایک لاکھ ۷۸ ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد پر بحال ہو گیا ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا اور ایک وقت میں انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ۷۸ ہزار ۳۶۷ پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اگرچہ اختتام پر معمولی پرافٹ ٹیکنگ ہوئی، تاہم مثبت رجحان برقرار رہنے کے باعث کاروباری دن کا اختتام ۲ ہزار ۸۳۷ پوائنٹس کی بڑی برتری کے ساتھ ایک لاکھ78 ہزار 123 پوائنٹس پر ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ ۷۵ ہزار ۲۸۵ پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، اور آج کی اس شاندار تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید تقویت دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026