سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
Web Desk
21 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز خریداروں کا غلبہ رہا اور مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔ دن کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا جہاں ابتدائی سیشن میں کے ایس ای-100 انڈیکس 881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 66 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔ اگرچہ بعد میں کچھ منافع بٹواری دیکھی گئی، تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 779 پوائنٹس کی نمایاں برتری کے ساتھ 1 لاکھ 65 ہزار 930 کی سطح پر بند ہوا۔ بازارِ حصص میں آج 10 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 13 کروڑ 2 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اچانک مندی کے باعث انڈیکس 814 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 65 ہزار 151 پر بند ہوا تھا، جسے مارکیٹ نے آج بڑی حد تک ریکور کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ
21 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
21 October 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز
21 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں مثبت رحجان
21 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
21 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
20 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
20 October 2026
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی
19 October 2026