ایران امریکہ جنگ بندی کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
Web Desk
21 May 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی کا تسلسل برقرار ہے، جہاں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی توقعات اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث سرمایہ کاروں نے جم کر خریداری کی۔ مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی بھاری منافع کے ساتھ مثبت زون میں بند ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر پلس (Plus) سائن برقرار رکھتے ہوئے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس (KSE-100 Index) میں 1,934 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 64 ہزار 831 پوائنٹس کی نفسیاتی اور مضبوط سطح پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اس قدر تیزی دیکھی گئی کہ انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 65 ہزار 81 پوائنٹس کی یومیہ بلند ترین سطح (Day’s High) کو بھی چھو گیا تھا، جبکہ اس کی یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 62 ہزار 895 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق، آج دن بھر مارکیٹ میں زبردست تجارتی سرگرمیاں رہیں اور مجموعی طور پر 20 ارب 13 کروڑ روپے مالیت کے 38 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 562 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 302 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، 141 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ بقیہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں تناؤ کم ہونے اور خام تیل سستا ہونے سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ انویسٹرز کا اعتماد بحال ہو رہا ہے
متعلقہ عنوانات
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026
مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
8 July 2026
کراچی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کو بریک؛ فی تولہ 4700 روپے کی بڑی کمی
8 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان
8 July 2026
کویت کا بجٹ خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، تیل کی آمدنی میں 11.2 فیصد کمی
8 July 2026
تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
8 July 2026