سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس پر بند
Web Desk
23 September 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں زبردست تیزی کی لہر برقرار ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 830 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد پر بند ہوا۔ کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں زبردست خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
سیشن کے دوران انڈیکس کی یومیہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 72 ہزار 762 پوائنٹس رہی، جبکہ کاروبار کی کم ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 843 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا، جن میں سے 262 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 196 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی دیکھنے میں آئی۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر میں مجموعی طور پر 26 ارب روپے مالیت کے 77 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، جو مارکیٹ میں زبردست تجارتی سرگرمی کو ظاہر کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ
23 September 2026
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
23 September 2026
اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا
23 September 2026
وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق گمراہ کن رپورٹنگ کی وضاحت جاری کر دی
23 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
23 September 2026
سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی
22 September 2026
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا
22 September 2026
ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج
22 September 2026