پی ایس ایل 11، فرنچائزز کانئے ماڈل کے تحت کھلاڑیوں کو برقرار اورریلیزکرنے کااعلان
Web Desk
3 February 2026
پی ایس ایل سیزن گیارہ کےلیے کھلاڑیوں کے انتخابی عمل میں تبدیلی کی گئی ہے۔ابی ڈرافٹ سسٹم کی جگہ نیلامی پر مبنی ماڈل استعمال ہوگا۔جس کے تحت فرنچائززہر کیٹیگری سے 8 کے بجائے صرف ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں اور باقی کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔نئے ماڈل کے تحت فرنچائزز نےری ٹینشن کا اعلان کردیا۔
پشاور زلمی
پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کوبرقراررکھنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ صائم ایوب کو ریلیز کردیاہے۔
کراچی کنگز
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فاسٹ بولرحسن علی کو ری ٹین کیا ہے۔جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی،گولڈ میں خوشدل شاہ اورایمرجنگ میں سعد بیگ کو ری ٹین کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نےپلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین آفریدی کو ری ٹین کیا۔ جبکہ ے حارث رؤف اور فخر زمان کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا،سلور میں محمد نعیم کو ری ٹین کیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری سے سلمان مرزا، گولڈ سے زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی اور آصف علی کو ریلیز کیا گیا۔لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری سے محمد اخلاق اور محمد عازب کو ریلیز کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم میں ابرار احمد کوجبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق ،گولڈ میں حسن نواز اور ایمرجنگ میں شامل حسین کوبرقراررکھاہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد عامر اور فہیم اشرف کو پلاٹینم سے ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری سے سعود شکیل اور محمد وسیم جونئیر کو ریلیز کیاگیاہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےگولڈ سے خرم شہزاد،حسیب اللہ خان، خواجہ نافع، دانش عزیز اور ایمرجنگ سے محمد ذیشان کو ریلیز کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کوپلاٹینم کیٹیگری میں جبکہ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ری ٹین کیا ہے۔سلور کیٹیگری میں آندریس گوس کوبرقراررکھاگیاہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان ، سلمان علی آغا، محمد نواز، عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیزکر دیا۔ اسی طرح اعظم خان،حیدرعلی اور رومان رئیس کو گولڈ کیٹیگری جبکہ محمد فائق اور حنین شاہ کو سلور کیٹیگری سے ریلیز کیا کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
ویمنز ایشیاء کپ سے قبل فوٹو سیشنز کے دوران کرکٹرز کی ڈانس پرفارمنس
27 August 2026
سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، ٹیم کا مفاد مقدم ہے: بابر اعظم
27 August 2026
مچل سٹارک پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے
27 August 2026
پاکستان کی ویمن کرکٹر ایمن انور کا فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان
27 August 2026
قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
26 August 2026
انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل
26 August 2026
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026