پی ایس ایل 11: بابر اعظم پشاور زلمی میں برقرار، ری ٹین کیے جانے کی تصدیق
Web Desk
3 February 2026
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے کھلاڑیوں کو ری ٹین کرنے کا جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو پشاور زلمی نے ایک بار پھر ری ٹین کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی تمام 6 فرنچائزز کے پاس آج کھلاڑیوں کو ری ٹین کرنے کی ڈیڈ لائن ہے، جبکہ لیگ میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کو 6 فروری تک کا وقت دیا جائے گا۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کر کے اس پیش رفت کو مزید تقویت دی ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں بھی پشاور زلمی کی قیادت کی تھی اور ٹیم کی نمائندگی بطور کپتان کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026