سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہو گئی
Web Desk
27 November 2026
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح عبور کر گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 500 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 9 ہزار 859 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں تیزی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 115 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 676 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 277 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 4 ہزار 906 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ
27 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری
27 November 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر 200 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا
27 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا، انڈیکس 396 پوائنٹس گر گیا
27 November 2026
لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین کی کشتی ڈوبنے کی اطلاعات ہیں: دفترِ خارجہ
27 November 2026
جرمن ایئرلائن کی پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری
27 November 2026
ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم
26 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
26 November 2026