سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا، انڈیکس 396 پوائنٹس گر گیا
Web Desk
27 November 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 396 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری سیشن کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اس دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 78 ہزار 73 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 77 ہزار 305 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 156 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 309 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ باقی کمپنیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ علاوہ ازیں، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 19 ارب روپے مالیت کے 71 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
متعلقہ عنوانات
کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ
27 November 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری
27 November 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر 200 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا
27 November 2026
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہو گئی
27 November 2026
لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین کی کشتی ڈوبنے کی اطلاعات ہیں: دفترِ خارجہ
27 November 2026
جرمن ایئرلائن کی پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری
27 November 2026
ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم
26 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
26 November 2026