LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ: برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی 100 ڈالر سے نیچے آ گئے امریکی صدر اور ایران کے درمیان جنگ بندی، یورپی یونین کا خیرمقدم جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے، پرچم اٹھا کر جشن تحریک انصاف کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور ہوگا امریکا اور ایران جنگ بندی کا دنیا بھر میں خیر مقدم، پاکستانی کردار کی تعریف ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی امریکی ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کیخلاف آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت کارروائی کا مطالبہ جنگ بندی پر اظہار تشکر، وزیراعظم نے فریقین کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا پاکستان اور روس کے درمیان عالمی سلامتی، اسلحہ کنٹرول اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال ایران کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی، مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے اسرائیل بھی عارضی جنگ بندی پر آمادہ، ایران پر بمباری روکنے کا اعلان امریکی صدر کا 2 ہفتے کیلئے ایران پر حملے روکنے اور جنگ بندی کا اعلان صدر ٹرمپ شہباز شریف کی اپیل سے آگاہ ہیں ، جلد ردعمل متوقع: وائٹ ہاؤس

سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدکویقین دہانی، سعودیہ میں ایرانی حملے کی مذمت

Web Desk

7 April 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنےسعودی بھائیوں اور بہنوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

وزیرِ اعظم اور سعودی عرب کے ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہاراور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نےسعودی عرب میں الجبیل آئل فیسیلیٹی پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، سعودی عرب کے ساتھ ایسےکھڑے رہیں گے جیسے سعودی قیادت اور عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیرِ اعظم نے موجودہ کشیدگی کےدوران سعودی قیادت کی جانب سے تحمل اور دانشمندی کے مظاہرے کو سراہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ  پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امن کی کوششوں کو کامیاب بنانےکےلیے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نےکشیدگی کم کرنےکےلیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے بھی سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا جبکہ سعودی ولی عہد نےخطےمیں امن واستحکام کی بحالی کےلیےپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔