LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: فیصل بن فرحان پنجاب میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی پڑوسی ممالک ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں: پزشکیان مصطفیٰ کمال جس دن مناظرے کا کہیں، میں تیار ہوں: مرتضیٰ وہاب عمان مذاکرات کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: عراقچی حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلیے دوسرا خط نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر 20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان

صحت کے شعبے میں اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

Web Desk

16 July 2026

وفاقی حکومت نے وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کے تحت کینسر، دماغی امراض اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کی تیز رفتار اور درست تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) سے استفادہ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس جدید انقلابی منصوبے کے نفاذ سے ملک کے تقریباً 20 کروڑ شہریوں کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ تشخیصی اخراجات کی مد میں سالانہ اربوں روپے کی بچت متوقع ہے۔ منصوبے کے تحت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 1100 سے زائد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اے آئی سسٹم نافذ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے علی بابا گروپ کے سربراہ کو پاکستان آنے کی باضابطہ دعوت دے دی ہے، اور اگلے ماہ دونوں فریقین کے درمیان باقاعدہ معاہدہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ صحت کارڈ پروگرام پر اس وقت وفاق سالانہ 10 ارب، پنجاب 60 ارب، بلوچستان 10 ارب جبکہ خیبرپختونخوا کا صحت سہولت پروگرام 40 ارب روپے سے زائد کے سالانہ اخراجات برداشت کر رہا ہے۔