وزیراعظم جلد ہاؤسنگ انڈسٹری کیلئے پیکج کا اعلان کریں گے: ایس ایم تنویر
Web Desk
6 March 2026
پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ وزیراعظم جلد ہاؤسنگ انڈسٹری کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے جس کا مقصد معیشت کی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ حکومت تعمیراتی شعبے کو فعال بنانے کے لیے اہم اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں 78 سے زائد صنعتیں تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہیں جبکہ پاکستان میں اس وقت تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی قلت ہے۔ ان کے مطابق جب گھروں کی تعمیر جاری تھی تو تقریباً 50 لاکھ افراد کو روزگار حاصل تھا، تاہم تعمیراتی سرگرمیاں رکنے سے تقریباً 55 لاکھ افراد کا روزگار متاثر ہوا۔
ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کنسٹرکشن انڈسٹری میں منافع کم ہوا تو سرمایہ کار اس شعبے سے نکل گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ تین لاکھ اضافی گھر تعمیر کرنا ایک بڑا چیلنج ہے اور اس مقصد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائلر، نان فائلر اور لیٹ فائلر کی کیٹیگری کو بھی فوری ختم کیا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026