جسمانی فٹنس میں کمی 35 سال کی عمر کے بعد شروع ہوتی ہے، تحقیق
Web Desk
18 January 2026
عمر کے ساتھ جسمانی فٹنس میں بتدریج کمی آنا فطری عمل ہے، مگر یہ سوال کہ یہ عمل کب شروع ہوتا ہے، اب تک غیر واضح تھا۔ سویڈن کے کیرولینیسکا انسٹیٹیوٹ کی ایک تحقیق میں اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ 35 سال کی عمر کے بعد جسمانی فٹنس اور مضبوطی میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔
اس تحقیق میں چند سو افراد کو بلوغت کے آغاز سے لے کر 63 سال کی عمر تک مانیٹر کیا گیا اور ان کی جسمانی فٹنس، مضبوطی اور مسلز کے حجم کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے دوران ان افراد کی جسمانی حالت کو 5 دہائیوں تک یکساں انداز میں ٹریک کیا گیا، جو ماضی کی تحقیقات سے مختلف تھا، جہاں مختلف ڈیٹا بیسز کا تجزیہ کیا جاتا تھا لیکن کسی ایک فرد کا طویل عرصے تک مشاہدہ نہیں کیا گیا تھا۔
تحقیق کے مطابق 35 سال کے بعد جسمانی مضبوطی اور کارکردگی میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے، چاہے کوئی جوانی میں کتنی بھی ورزش کیوں نہ کرتا ہو۔ یہ تنزلی بتدریج بڑھتی ہے، مگر اگر کوئی فرد کسی بھی عمر میں ورزش کرنا شروع کرے تو اس عمل کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمیاں فٹنس کی کمی کے عمل کو سست کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ مکمل روکنا مشکل ہے، لیکن رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اب اس تحقیق میں شامل افراد کی صحت کا مزید 5 سال تک جائزہ لیا جائے گا تاکہ جسمانی کارکردگی میں آنے والی تبدیلیوں کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026