پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
Web Desk
6 July 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ (True Man 3) بولنگ مشین نصب کر دی ہے۔ یہ جدید مشین بیٹرز کو بالکل میچ جیسی صورتحال اور پریکٹس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس مشین کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کی فرنٹ اسکرین پر بولر کی ہائی کنٹراسٹ ایل ای ڈی (LED) اینیمیشن دکھائی دیتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے بیٹرز کو بولر کے ایکشن، ریلیز پوائنٹ اور گیند چھوٹنے کی ٹائمنگ کو حقیقی میچ کی طرح سمجھنے میں مدد ملے گی۔ مشین میں لائن، لینتھ، اسپیڈ، سوئنگ اور ہائٹ کو بھی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، کوچز اور کھلاڑی اپنی ضرورت کے تحت انفرادی گیندیں، پورے اوورز اور اسپیلز بھی محفوظ (Save) کر سکتے ہیں تاکہ میچ جیسی صورتحال پیدا کی جا سکے۔ 3 جدید ترین ٹیکنالوجی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ دنیا کا پہلا کرکٹ بورڈ ہے جو یہ مشین استعمال کر رہا ہے۔ روایتی بولنگ مشینز میں بیٹرز کے لیے ریلیز پوائنٹ کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے، لیکن اس مشین کے ذریعے بیٹر بولر کی لائیو ویڈیو دیکھ کر خود کو میچ کی صورتحال کے قریب تر تیار کر سکتا ہے۔
قومی کرکٹر سلمان علی آغا نے اس جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا یہ مشین ہمیں جدید کرکٹ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرنے میں مدد دے گی۔ چونکہ گیند بولر کے ایکشن کے ساتھ آتی ہے، اس لیے بیٹر کو اپنی ٹائمنگ بالکل میچ کی طرح رکھنی پڑتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی بیٹرز کی تکنیک میں بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرے گی اور مستقبل میں ہمارے کھلاڑی اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
پی سی بی کو امید ہے کہ اس جدید ترین مشین کی مدد سے پاکستانی بیٹرز کو غیر ملکی پچوں اور عالمی معیار کے بولرز کا سامنا کرنے کے لیے اپنی تیاریوں کو بہتر بنانے کا بہترین موقع ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026