پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا، سعود شکیل دونوں اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار
Web Desk
13 November 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ خراب روشنی اور بارش کے باعث ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ڈرا ہو گیا ہے۔ میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے، جس میں سعود شکیل 97 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ایک بار پھر دونوں اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، جبکہ دیگر بیٹرز میں غازی غوری 35، بابر اعظم 34، محمد طحہ 24 اور اذان اویس 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ملن رتنائیکے نے 3، اسیتھا فرنینڈو اور لاہیرو کمارا نے 2 دو جبکہ کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 446 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی، تاہم پانچ دنوں کے دوران خراب روشنی اور دیگر وجوہات کی بنا پر مجموعی طور پر 162 اوورز کا کھیل ضائع ہوا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
21 November 2026
آئی ایل ٹی 20 کا پانچواں سیزن کل سے شروع، بابراعظم اور شاداب خان مرکز نگاہ
20 November 2026
پاکستان نے حیران تو نہیں کیا لیکن ان کی بولنگ اچھی رہی، کوشال مینڈس
20 November 2026