LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ میں تین قائم مقام ججز تعینات کرنے کا فیصلہ نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں پاکستان اور برطانیہ کی دوستی مضبوط اقتصادی شراکت داری کی متقاضی ہے: وزیراعظم محکمہ صحت پنجاب کے متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے

پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

Web Desk

14 November 2026

پاکستان اور ترکیہ نے باہمی اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر عرفان نیزی اوغلو (İrfan Neziroğlu) نے وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت، براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) میں موجود پرکشش مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا، جبکہ دونوں برادر ممالک نے اپنے دیرینہ اور مضبوط سیاسی روابط کو ٹھوس اور عملی معاشی تعاون میں تبدیل کرنے پر مکمل اتفاق کیا۔

اس موقع پر رواں برس منعقد ہونے والے ’پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026‘ میں ترک کمپنیوں کی بھرپور شرکت کو سراہا گیا، جبکہ پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل میں ترک سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔ وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معدنیات و توانائی کے علاوہ بحری امور اور شپ بریکنگ کے شعبوں میں بھی مشترکہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ملاقات میں موجودہ ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع کے لیے کوششیں تیز کرنے اور دوطرفہ تجارت کے 5 ارب ڈالر کے ہدف کے حصول کے لیے قابلِ عمل اہداف مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں فریقین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے باہمی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور پاکستان میں ترک سرمایہ کاروں کے لیے نئے کاروباری مواقع تلاش کیے جائیں گے۔