واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے
Web Desk
14 November 2026
امریکا میں فضائی بحران شدت اختیار کرنے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن کی مصروف فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا، جہاں رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت اچانک منجمد ہونے سے شدید افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ ریگن نیشنل ایئرپورٹ سے موصولہ عینی شاہدین کی رپورٹس کے مطابق اڑان بھرنے کے لیے رن وے کی جانب بڑھنے والا ایک طیارہ اچانک واپس گیٹ کی طرف لوٹ آیا جبکہ دو دیگر طیارے لینڈنگ کی اجازت کے انتظار میں فضا میں چکر لگاتے رہے، جس کے باعث زمین پر طیاروں کی قطاریں لگ گئیں اور مسافر اسکرینوں پر پروازوں کی صورتحال دیکھ کر شدید پریشانی سے دوچار رہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا کا فضائی نظام روزانہ ہزاروں پروازوں کے انتہائی درست تال میل پر انحصار کرتا ہے اور اس نوعیت کے ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ انتہائی نایاب ہوتے ہیں، جو گزشتہ 25 برسوں کے دوران محض تین مرتبہ پیش آئے ہیں، تاہم حالیہ بحران نے چند ہی منٹوں میں پورے امریکی فضائی نظام کو جام کر کے رکھ دیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم
14 November 2026
لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور
14 November 2026
امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری
14 November 2026
امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال
14 November 2026
برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے
14 November 2026
امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی
14 November 2026
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان
14 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026